سابق فوجیوں اور بیوگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ رانا زاہد لطیف


 منڈا چوک (نامہ نگار)سابق فوجیوں اوربیوگان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار مظفرگڑھ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ آنریری لفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) رانا زاہد لطیف نے چارج سنبھالنے کے بعد ویلفئیر آفیسر خانگڑھ کریم بخش کھچی سے ملاقات  میں کیا۔ کریم بخش کھچی نے نئے آفیسر کو ویلکم کیا اور علاقائی مسائل سے  بھی آگاہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ غلام قادر اور ہیڈ کلرک میاں اظہر وقاص بھی موقع پر موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...