اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین 28 جون سے 30 جون 2022 تک انقرہ میں منعقد ہونے والی سیکیورٹی اور دفاعی نمائش (SEDEC) میں شرکت کے لیے ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا ترکی پہنچنے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی، ہلال اونال صدر سیڈیک اور انقرہ استقبالیہ کمیٹی کے اراکین نے ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔ ترک دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے وزیر دفاعی پیداوار مسٹر اسرار ترین سے سیکورٹی اور دفاعی کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے SEDEC 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد اسرار ترین نے دفاعی صنعت سے متعلق ترکی کی مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔
انقرہ:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین کی سکیورٹی و دفاعی نمائش میں شرکت
Jul 01, 2022