اسلام آباد(خبر نگار)مختلف وزارتوں اور ڈیوژنز کے لیے 18 پارلیمانی سیکرٹریز مقررکر دیئے گئے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے مختلف وزارتوں اور ڈیوژنز کے پارلیمانی سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے نوٹیفیکیشن وزیراعظم کی منظوری سے جاری کیے گے ہیںنئے مقرر ہونے والے پارلیمانی سیکرٹریز میں ملک سہیل خان، وزارت ہوابازی، علی زاہد دفاع، چوہدری فقیر احمد اقتصادی امور اور چوہدری حامد حمید پٹرولیم ڈویژن محمد عرفان ڈوگر پاور ڈویژن، زیب جعفر وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت قومی ورثہ و ثقافت، رانا ارادت شریف خان خزانہ و ریونیو، کے پارلیمانی سیکرٹیری مقرر محمد شہباز بابر اطلاعات و نشریات، محمد سجاد داخلہ، مہناز اکبر عزیز قانون و انصاف، سعد وسیم پارلیمانی امور اور چوہدری خالد جاوید منصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی اقدامات کی پارلیمانی سیکریٹری کرن عمران ڈار ریلوے، سید محمود شاہ ہاوسنگ و تعمیرات، عارفین خان مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی، عصمت اللہ ریاستوں و سرحدی امور، شاہدہ اختر علی مواصلات اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ سائنس اور ٹیکنالوجی کی پارلیمانی سیکرٹیری مقررکر دیں گئیں ہیں