ڈاکٹر اسد مجید خان نے بیلجیئم کے بادشاہ فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد پیش کیں


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)بیلجیئم میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے برسلز کے شاہی محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بیلجیئم کے بادشاہ ہز میجسٹی فلپ لیوپولڈ لوئس میری کو اسناد پیش کیں۔تفصیلا ت کے مطا بق پا کستانی سفیرِڈاکٹر اسد مجید نے بیلجیئم کے بادشاہ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔پاکستان اور بیلجیئم کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پا کستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان مزید مضبوط، متحرک اور متنوع شراکت داری کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہز میجسٹی نے پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن