اسلام آبادا(خبر نگار) این سی اے اسلام آباد میں مسنگ لنکس کے عنوان سے نمائش کا انعقادہوا جسمیںوفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی نمائش میں این سی اے ینگ فیکلٹی کا کام نمائش کے لئے پیش کیا گیاتقریب میں این سی اے طلبہ، فیکلٹی اور آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ ہائر ایجو کیشن ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہماری حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری ثقافت پر بنی پینٹنگز کو دیکھ کر دل سے خوشی ہوئی این سی اے کی تاریخ ہمارے اس شعبہ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے این سی اے سے آرکیٹیکچر کی انڈسٹری میں بڑے بڑے نام نکلے این سی اے کی جانب سے جو انتظامات کیے جاتے ہیں بیرون ملک بھی ایسی سہولیات میسر نہیںاس دفعہ میں نے سائن کیے ہیں امید ہے جعفری صاحب ہمیں مایوس نہیں کریں گیاین سی اے کو لاہور میں زمین کے مسائل کو بھی حل کریں گے اس وقت وزن سارے کا سارا ایچ ای سی پر جاچکا ہے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیز کو اب عادت پڑ گئی ہے کہ پیسے مل جاتے ہیںفنڈنگ کو ہر یونیورسٹی کی پرفارمنس کے ساتھ جوڑنے کا کہا گیا ہے این سی اے میں میں مسنگ لنک پینٹنگز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پینٹنگز بہت خوبصورت اور دل کش ہیں ہمارے ملک کو ان پینٹرز نے خوبصورت طریقے سے دکھانے کی کوشش کی ایسے ہی ایچ ای سی کا برڈن کم ہوگا اب سے فنڈنگ پرفامنس دیکھ کر ہوگی چین میں سٹوڈنٹس کا معاملہ دو سال سے التوا کا شکار تھاحکومت چین اور وزارت خارجہ سمیت سب کو ایک ماہ میں ایک پیج پر لے کر آئے روایتی تعلیم کے نظام سے ہٹنا ہوگاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری نے کہا کہ ہمارے چودہ نوجوان اساتذہ کے فن پارے اس نمائش میں شامل ہیںہمارے ان آرٹسٹوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے امید ہے ینگ فیکلٹی اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں گے۔