اسلام اباد(رانا فرحان اسلم) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم ذاتی خواہشات پر کام کر رہے ہیں پرویز الٰہی اورعمران ٹولے نے پنجاب میں جو کچھ کیا اسکی مثال نہیں ملتی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر پرویز الٰہی نے عمران خان سمیت قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے حمزہ شہباز فتح کیلئے پرامید ہیں مسلم لیگ ن کے قائدین حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ اکثریت رائے سے وزیر اعلی منتخب اور نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے نوائے وقت سے گفتگو میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی منتخب ہوجائینگے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنی اپنی ذات کیلئے سوچ رہے ہیں ملک کیلئے کوئی بھی نہیں سوچ رہا عمران خان ٹولے اور پرویز الٰہی نے پنجاب میں غیر قانونی اقدامات سے ایک سیاہ تاریخ مرتب کی ہے جبکہ پرویز الہی نے انتخاب پر عمران خان اور قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
بدقسمتی سے ہم ملک نہیں ذاتی خواہشات پرکام کررہے ہیں:روحیل اصغر
Jul 01, 2022