ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اگر "ایک ملک، دو نظام" کو مضبوطی سے برقرار رکھتے ہوئے اس پر عمل کیا جائے تو ہانگ کانگ کا مستقبل یقینی طور پر روشن ہوگا۔ جمعرات کو ویسٹ کولون ہائی سپیڈ ریل اسٹیشن پہنچنے پرکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے کہا کہ اگر ہم ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو ایک روشن مستقبل ہمارا منتظر ہوگا۔ شی نے کہا کہ جب تک "ایک ملک، دو نظام" کو غیر متزلزل طریقے سے برقرار رکھا جائے گا، ہانگ کانگ کا مستقبل یقینی طور پراس سے بھی زیادہ روشن ہوگا اوراس کی چینی قوم کی عظیم ترتجدید میں زیادہ سے زیادہ شراکت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہانگ کانگ نے سخت آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کئی خطرات اورچیلنجز پر قابو پایا۔ اس کے بعد سے ہانگ کانگ مضبوط بن کر ابھرا ہے اوراس نے بڑی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حقائق نے "ایک ملک، دو نظام" کی عظیم طاقت کو ثابت کیا ہے جو ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت فراہم کرنے کے ساتھ ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ انہیں ہانگ کانگ کا ایک بار پھر دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔ میں ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ جمعرات کی سہ پہر ٹرین کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی ، یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ( ایچ کے ایس اے آر)کی چھٹی مدت کی حکومت کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔صدرشی ایچ کے ایس اے آر کا معائنہ بھی کریں گے۔ ایچ کے ایس اے آرکی چیف ایگزیکٹو کیری لیم اوران کے خاوندلیم سیو پور نے ویسٹ کولون ہائی سپیڈ ریل اسٹیشن پرصدر شی اوران کی اہلیہ پھینگ لی یوآن کا استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں ہانگ کانگ کے سینکڑوں نوجوانوں اورعام لوگوں نے جھنڈے اور پھول لہرائے جن میں ہانگ کانگ پولیس بینڈ اور شیر ڈانس کی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔
ایک ملک، دو نظام" پر عمل کیا جائے تو ہانگ کانگ کا مستقبل یقینی طور پر روشن ہوگا، شی جن پھنگ
Jul 01, 2022