سرگودھا+ سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) سرگودھا میں 12 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا جبکہ سیالکوٹ میں دیور نے بھابھی کی بہن سے گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ کالونی کے گھر میں 12 سالہ بچے (ر) کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچے کی نعش چارپائی سے لٹکی ہوئی تھی، نعش کو تھانہ اربن ایریا پولیس نے برآمد کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ مقتول کے والدین گھر پر موجود نہ تھے کہ واردات ہوئی جس میں مقتول کے والد زمان کا کہنا ہے کہ بازار سے واپسی پر دیکھا تو بچے کی نعش چارپائی سے لٹکی ہوئی تھی پولیس مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ ادھر سیالکوٹ کے تھانہ ایئرپورٹ منڈیر خوردکی (م) بی بی مقامی پرائیویٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ سجاول اپنی والدہ کے ہمراہ آتا تھا جہاں 3 سال قبل دونوں میں تعلقات قائم ہوئے، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرتا رہا۔ جس کے باعث متاثرہ لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہو گئی۔ پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پرملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
واقعہ سرگودھا کے علاقے کالونی میں پیش آیا: واردات کے وقت مقتول گھر میں اکیلا تھا، ابتدائی رپورٹ
Jul 01, 2022