وفاقی وزیر سردار ایاز صادق سے جرمن سفیربرن ہارڈ شلاگیک کی ملاقات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنے دفترمیں آمد پر پاکستان میں وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔وزیر نے ان ممکنہ شعبوںمیں مزید تعلقات اور تعاونپر زور دیا جن میں تعاون کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے خصوصی شعبوں بشمول؛ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور توانائی کی کارکردگی جیسے شعبوں کی نشاندہی کی ۔وزیر نے سفیر کو ایندھن کی بچت اور سرکاری دفاتر، رہائش گاہوں اور عمارتوں کے لیے ماحولیاتی طور پر محفوظ توانائی کی ترقی کے لیے شمسی توانائی کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سفیر کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں بشمول دیہات کی بجلی اور ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے بارے میں بھی بتایا ۔جرمن سفیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد منصوبوں پر دستخط کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی کوششوں کو سراہا جو دونوں ممالک کی ترقی کے لیے سودمند ہیں۔دونوں اطراف نے تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کرنے اور موجودہ منصوبوں پر موثر طور پر عمل درآمدکے طریقے تلاش کرنے کے لیے مزید ملاقاتوں کا شیڈول بنانے کا فیصلہ کیا۔دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزھن کِسٹافن نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنیدفتر آمد پر قازقستان کے سفیر یرزھن کِسٹافن کا پرتپاک استقبال کیا ۔ وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے بہت سے امکانات موجود ہیںوزیر نے ان ممکنہ شعبوں پر مزید تبادلہ خیال کیا جن میں تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک کی موجودہ ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گندم، تیل، گیس اور کوئلے کی فراہمی کے لیے حکومت سے حکومت کے درمیان مذاکرات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان چاروں طرف خشکی سے گھرا ہوادنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وسطی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت ہے، اس لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔سفیر نے متعدد منصوبوں پر دستخط کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے میں حکومت پاکستان کے کردار کو بھی سراہا جو دونوں ممالک کی ترقی کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر مزید زور دیا۔ انہوں نے وزیر کو بلوچستان میں قازقستان کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا جس کی وزیر اقتصادی امور ایاز سادق نے تعریف کی ۔وزیر نے مستقبل میں تعاون اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی اور اپنا وقت نکال کر وزارت کا دورہ کرنے پر سفیر کسٹافن کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن