فرڈینند روموآلڈیز مارکوس نے فلپائن کے 17 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا


منیلا(شِنہوا)فرڈینند روموآلڈیزمارکوس نے فلپائن کے17 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، منیلا کے نیشنل میوزیم میں جمعرات کے روزمنعقدہ تقریب حلف برداری میں ہزاروں افراد شریک تھے۔سابق صدر فرڈینند مارکوس کے 64 سالہ بیٹے نے مقامی بارونگ ٹیگالوگ طرز کی رسمی قیمض پہن کر اپنے عہدیکا حلف اٹھایا ، اس موقع پر ان کی 92 سالہ والدہ امیلڈا اور اہلخانہ کے افراد بھی موجود تھے۔حلف برداری کے موقع پر دارالحکومت میں 15 ہزار سے زائد پولیس اور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔غیر ملکی مہمانوں ، سفارتکاروں ، 3 سابق فلپائنی صدور فیڈل راموس ، جوزف ایسٹراڈااور گلوریا ماکاپگال نے تقریب میں شرکت کی۔حلف برداری کے بعد سبکدوش ہونیوالے صدر روڈریگودوتیرتے نے مالاکاننگ صدارتی محل میں مارکوس کااستقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن