اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس خطے میں واقع ہے جو اعصابی عوارض کے بھاری بوجھ تلے دبا ہوا ہے اور اس کی بنیادی وجہ قریبی رشتہ داروں میں شادیاں ہیںتفصیلا ت کے مطا بقکامسٹیک، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، رویان انسٹی ٹیوٹ، مصطفیٰ (ص) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن اور سندھ انوویشن، ریسرچ، اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک نے مشترکہ طور پاکستان میں اعصابی عوارض کے موضوع پر بین الاقوامی ویینار کا انعقاد کیا۔ یہ پی سی ایم ڈی۔ رویان انسٹی ٹیوٹ ویبینار سیریز کا تیسرا ویبنار تھا۔ یہ ویبینار سیریز پی سی ایم ڈی اور رویان انسٹی ٹیوٹ، ایران کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ان وبینارز میں پاکستان اور ایران میں شرکاء ذاتی طور پر شرکت کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر کے لوگ آن لائن ان ویبنارز میں شریک ہوتے ہیں۔ کامسٹیک، مصطفی (ص) سائنس اور ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن اور سندھ انوویشن، ریسرچ، اور ایجوکیشن نیٹ ورک ان ویبینارز کے انعقاد میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔ڈاکٹر پنجوانی سنٹر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد خان نے اس وبینار میں لیکچر دیا۔