سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات میں کمی کا رجحان جاری

Jul 01, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی کوششوں سے سپریم کورٹ زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی کا رحجان جاری، عدالت عظمیٰ میں زیر التوائ￿  مقدمات کی تعداد کم ہوکر 51 ہزار 581 ہو گئی۔ ترجمان سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جون کے مہینے میں زیر التوا مقدمات میں 1504 مقدمات کی کمی واقع ہوئی ہے،جون کے مہینے میں 1442 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ اسی عرصہ میں 2946 مقدمات نمٹائے گئے، جس کے بعد سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد51581 ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 4 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران مقدمات کو نمٹانے کیلئے بیچز کی تشکیل جاری رہے گی۔

مزیدخبریں