قائمہ کمیٹی سینٹ برائے آبی وسائل کا چیئرپرسن کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس

Jul 01, 2022


اسلام آباد (خبر نگار) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا چیئرپرسن کمیٹی کے انتخاب کیلئے اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ سینیٹر قر العین مری نے سینیٹر صابر شاہ کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر تاج حیدر نے سینیٹر قر العین مری  کے تجویز کردہ نام کی تائید کی۔ چیئرمین کمیٹی برائے آبی وسائل منتخب ہونے پر سینیٹر صابر شاہ نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ انشا اللہ پوراکروں گا۔اراکین کمیٹی کے ساتھ ملکر معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔نو منتخب چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو ذمہ داری ان کو سونپی گئی ہے سب کے ساتھ ملکر اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے-سینیٹرز اراکین نے پانی کے مسئلے کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر اپنے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی-سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے زراعت کو ترقی دینے کی ضرورت ہے-پانی پاکستان میں موجود ہے ، فصلوں کو وقت پر پانی دینے کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے-سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نظرانداز کیا گیا ہے-زیرزمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے-اس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-ہمیں نو گو ایریا میں بھی جا کر پانی کے مسئلے حل کرنے ہوں گے-سینیٹر قر العین مری نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کو نمائندگی دینے چاہئے-انہوں نے کمیٹی کو مزید فعال بنانے پر زور دیا-قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز تاج حیدر،قر العین مری، محمد ہمایوں مہمند، گردیپ سنگھ، کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ سیکریٹریٹ رابیعہ انور اور سینیٹ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں