لاہور(اسپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ کی فرنچائزبرسبین ہیٹ نے آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کیساتھ چار سالہ معاہدے کا اعلان کیا ہے۔عثمان خواجہ جو پہلے سڈنی تھنڈرز کیلئے کھیلتے تھے اور ان کے ٹاپ سکورر بھی تھے لیکن خاندانی وجوہات کی بنا پر فرنچائز چھوڑ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سوچا تھا کہ میں سڈنی تھنڈر کھلاڑی کے طور پر ختم کروں گا۔، لیکن یہ مضحکہ خیز ہے کہ حالات کیسے بدلتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے طویل عرصے سے یہ کہا ہے کہ برسبین گھر ہے، کوئینز لینڈ گھر ہے اور اب ہیٹ میں شامل ہونا یہ واقعی پرجوش ہے۔ میں جانتا ہوں کہ جب میں گابا یا میٹریکون سٹیڈیم میں ہیٹ کیساتھ ہوں گا تو میں اپنے خاندان اور گھریلو ہجوم کے سامنے کھیلوں گا۔ وہ تھنڈرز کیساتھ برسوں گزارنے کے بعد نئے چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں، وہ آئندہ سیزن میں ٹیم کی قیادت کریں گے لیکن جنوبی افریقہ کیساتھ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کی وجہ سے وہ ابتدائی دو میچوں سے محروم رہیں گے۔
بی بی ایل، عثمان خواجہ کا برسبین ہیٹ کیساتھ 4سالہ معاہدہ
Jul 01, 2022