مغوی تاجرقتل کیس،سابق چیئرمین ضلع کونسل نصیرآبادسمیت 5ملزم بری

Jul 01, 2022

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی ڈیرہ مراد جمالی کی عدالت کے جج عبدالحکیم کاکڑ کی عدالت نے نصیرآباد کے معروف تاجر محمد نواز مینگل اغواء قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل نصیرآباد سردار چنگیز خان ساسولی میر عبدالستار خان عمرانی مہراب خان بنگلزئی محمد قاسم رخشانی سمندر خان ساسولی سمیت پانچ ملزما ن پر قتل کا کیس ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنادیا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 8اگست 2018کو نامعلوم اغواء کاروں نے صدر پولیس تھانہ کی حدود ٹال پلازہ کے قریب سے اغوا کرلیاگیا تھا بعدازاں مغوی محمد نواز مینگل کی نعش مستونگ کے علاقے سے ملی تھی  جس پر پولیس نے ورثاء  کی درخواست پر معروف تاجر محمد نواز مینگل کے اغواء  اور قتل کا کیس پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین ضلع کونسل نصیرآباد سردار چنگیز خان ساسولی میر عبدالستار خان عمرانی مہراب خان بنگلزئی محمد قاسم رخشانی سمندر خان ساسولی بیگ محمد بنگلزئی کے خلاف درج کیا گیا تھا جبکہ کیس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے بیگ محمد بنگلزئی کو قتل کردیا گیا تھا ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ  نذر محمد عمرانی ایڈوکیٹ ممتاز علی بنگلزئی  ایڈوکیٹ زبیراحمد لاشاری نے کیس کی پیروی کی۔

مزیدخبریں