چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز  میپکوعبدالجلیل خان مستعفی 

Jul 01, 2022


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبدالجلیل خان ترین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنی استعفیٰ کو ذاتی وجوہات قرار دیتے ہوئے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اہل خانہ سمیت بیرون ملک منتقل ہو گئے ہیں۔سابق دور حکومت وزیراعظم کے مشیر برائے توانائی تابش گوہر نے عبدالجلیل خان ترین کو میپکو بی اوڈی کا چیئرمین مقرر کروایا تھا۔میپکو بی اوڈی کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں 78 سالہ مسٹر ترین نے مزید کام کرنے سے معذرت کر لی اور بی او ڈی کے دیگر ڈائریکٹرز ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سابق چیئرمین نے اپنے فیصلے سے پاور ڈویژن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں