خضدار( نامہ نگا ر ) ضلعی انتظامیہ ذمہ داریوں کو پورا کرے، چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سرکاری محکمہ جات کے آفیسرز نے شرکت کی ۔ شہرکے تمام چیدہ چیدہ مسائل زیر بحث آئے اور تجاویز کے روشنی میں فیصلہ کیا گیاکہ خضدار سے باہر گندم لے جانے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ عید قربانی کے موقع پر مال مویشی کی خرید فروخت پر خصوصی رعایت دی جائیگی۔ کانفرنس کی صدار ت ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کی جب کہ اجلاس میں ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین بھی شریک رہے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ جنرل سیکرٹری بشیراحمد جتک شفیق الرحمان ساسولی عبدالنبی بلوچ مولانا محمد صدیق مینگل حافظ حمیداللہ مینگل سید سمیع شاہ حاجی محمد اقبال لانگو سجاد زیب بلوچ محمداشرف مینگل یونس گنگو مولانا عبدالغفور کرخی ریاض احمد شاہوانی شیر احمد قمبرانی عید محمد ایڈووکیٹ عبدالوہاب غلامانی مولانا عبدالباسط شاہوانی جب کہ مختلف محکمہ جات کے آفیسرز کیسکو آپریشن خضدار ایگزیکٹو بنگل خان مری ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک خضدار ڈاکٹر محمد انور زہری ایکسیئن پی ایچ ای خضدار انجینئر ثاقب فیض بلوچ میونسپل کارپوریشن خضدار کے انجنیئر ہدایت اللہ زہری ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی ایس ڈی او کیسکو آپریشن خضدار ون عبدالباسط بنگلزئی ایس ڈی او کیسکو آپریشن خضدار ٹو عنایت اللہ میروانی ڈی سی خضدار کے سنیئر سٹاف آفیسر محمد مراد گزوزئی و دیگر نے شرکت کی۔