ملتان (سپیشل رپورٹر)پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر لڑکی والوں کا دھاوا،دولہا فرار تفصیل کے مطابق چہلیک پولیس کو ایڈووکیٹ محمد اشتیاق گجر نے پولیس کو اطلاع دی کہ صائمہ بی بی دختر شوکت علی قوم شیخ سکنہ تاج کمپنی سگیاں پل روڈ لاہور اور علی رضا ولد رانا شکیل سکنہ لاہور نے تقریباً ایک ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی جو کہ میرے پاس قانونی رہنمائی کے لئے آئے ہوئے تھے اور ابھی روانہ ہوئے ہی تھے کہ صائمہ بی بی کے ورثاء نے وہاں پر پہنچ کر دھاوا بول دیا واقع کی اطلاع پر پولیس کا موقع پر پہنچنے پر علی رضا فرارہوگیا جبکہ پولیس نے دیگر لوگوں کو قابو کرکے کارروائی شروع کردی ۔