حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر فاروق وڑائچ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجستریٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائس مجسٹریٹس نے ماہ جون کے دوران مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 546دوکانداروں کو مجموعی طور پر 14لاکھ 68ہزار روپے جر مانہ کیا جبکہ 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر وائے۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز نے 27دوکانداروں کو 5لاکھ 60ہزار ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات نو ید احمد نے 71افرا د کو ایک لاکھ 26ہزار،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فضل رسول نے 4دوکانداروں کو ایک لاکھ 10ہزار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عطا اللہ نے 23دوکانداروں کو ایک لاکھ پندرہ سو، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت محمد یوسف نے 9دوکانداروں کو 90ہزار تحصیلدارغلام رسول نے 54دوکانداروں کو 70ہزار ، نائب تحصیلدار غلام باری نے 53دوکانداروں کو 63ہزار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر فاروق وڑائچ نے 23دوکاندارون کو 63ہزار ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف نثار نے 13دوکانداروں کو 55ہزار ، تحصیلدار پنڈی بھٹیاں محمد سرور نے 17دوکانداروں کو 50ہزار روپے جر مانہ کیا۔