بل کم نہ کرنے پر 4غنڈوں نے گیپکو ایکسیئن کو پیٹ ڈالا،اہلکارکا بازو ٹوٹ گیا

Jul 01, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گیپکو ڈویژن 1گوجرانوالہ میں تعینات ایکسیئن چوہدری امتیاز علی فرائض کی انجام دہی کیلئے دفتر میں موجود تھے کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب 4مسلح افراد دفتر میں آئے اور بجلی کا بل کم کرنے کا دبا ئوڈالنے لگے۔ایکسیئن نے ریڈنگ کے مطابق بل درست قرار دے کر جمع کروانے کا کہااور توتکرار کے بعد ملزم آپے سے باہر ہو گئے اور ایکسیئن پر اسلحہ تان لیا موقع پر موجود دفتری ملازمین نے روکنے کی کوشش کی توملزمان نے آہنی ڈنڈے سے وار کیا جس سے اے ایل ایم نواز کا بازو فیکچر ہو گیا اور ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے ہنڈا سٹی کارمیں فرار ہو گئے ۔ پولیس اطلاع لے باوجود حسب روایت آدھے گھنٹے بعد پہنچی تاہم مقدمہ پھر بھی درج نہ کیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی گیپکو افسروں اور ملازمین کی بڑی تعداد ایکسیئن چوہدری امتیاز علی سے اظہار ہمدردی کیلئے ان کے آفس پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا اگرباا ثر غنڈوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی نہ کی گئی توزبردست احتجاج اور سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا۔

مزیدخبریں