شادی رچالی،بھانڈہ پھوٹنے پر تشدد

Jul 01, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی) نوسرباز شخص نے ساتھیوں کی مدد سے دوسری شادی رچالی،گوجرانوالہ کی بیوہ رفیفاً بی بی نے محلہ کے عبدالرزاق،ندیم،لقمان کے کہنے پر اپنی بیٹی ثمرین کی شادی نواحی گاؤں سنت پور ہ کے حسنات سے کرائی تھی۔یک ماہ بعد معلوم ہوا کہ حسنات کی پہلے ہی عذرا نامی خاتون سے شادی ہوچکی اور اْسکی نو ماہ کی بیٹی ہادیہ بھی ہے۔جس کی وجہ سے حسنات اور اْسکی دوسری بیوی ثمرین میں لڑائی جھگڑا ہونے لگا تو حسنات پہلی بیوی عذرا کے ہمراہ تشدد کرتے ہوئے دوسری بیوی ثمرین سے اْسکے زیورات بھی چھین لئے اورمیکے سے نئی 125موٹر سائیکل منگوانے کیلئے مجبور کرنے لگا۔گذشتہ روز صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں