بہاولپور‘ چنی گوٹھ (جنرل رپورٹر/ نامہ نگار) لمپی سکن وائرس سے ہلاک شدہ جانوروں کی لاشیں گلنے سڑنے لگی کھیتوں اورنہروں کے کناروں پر سینکڑوں جانوروں کی تعفن زدہ لاشیں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی بدبواورتعفن کے باعث سانس لینابھی دشوارہوگیا ‘سمہ سٹہ ‘فتووالی‘خانوالی کے رہائشیوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں لیپی سکن وائرس سے ہلاک ہونے والے سینکڑوں جانور نہر میں‘ سمہ سٹہ فتووالی خانووالی روڈ‘اورکھیتوںکے کنارے پھینکے گئے ہیں جن کے گلنے سڑنے سے فضاو ماحول آلودہ سمہ سٹہ سے بہاولپور جانے والے سینکڑوں لوگوں کوسانس لینے میں شدید دشواری تعفن سے بیماریاں پھیلنے لگیں قریبی آبادی کے مکین تعفن سے پریشان نہروںمیں بہنے والے وائرس سے متاثرہ جانور کی وجہ سے پانی بھی آلودہ ہورہاہے جبکہ محکمہ انہار اور محکمہ ہیلتھ نے آنکھیں موندھ رکھی ہیں۔ان شہروں کا پانی لیاقت پور اور چولستان کے مکین استعمال کرتے ہیں‘ علاقہ مکینوں نے ہ جانور نہروں میں پھینکنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے‘ نہروں کے پانی کو آلودہ ہونے سے بچاؤ کا مطالبہ کیا ہے۔