خبر شائع ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی تحقیقات‘ تھانیدار کی مدعیت میں مقدمہ‘ گرفتاری نہ ہو سکی 


علی پور+علی والی (نامہ نگار)علی پور،نکا تھانیدار کا دوران تعیناتی سرکاری  مال خانہ سے لاکھوں مالیت کی کار لے اڑا، مال خانہ کی سے لی گئی زیر استعمال گھر سے کار چوری کرا دی، نوائے وقت کی خبر تحقیقات پر الزامات ثابت،نکے تھانیدار پر ڈی پی او مظفرگڑھ کے حکم پر معطل‘ مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی علی پور میں سابق تعیناتی کے دوران اے ایس آئی اصغر پرہار چوکہ پرہار گینگ کا سرپرست بتایا جاتا ہے نکے تھانیداراصغر پرہار نے مال خانہ علی پور کی جانب سے تھانہ سٹی علی پور کھڑی کی گئی کار جی ایل آئی نمبری EH-097کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کار اپنے ذاتی استعمال میں لے گیا،اور اپنے گھر کھڑی کرتا،گھر سے مذکورہ کار چوری کر لی گئی،جو سرکار کی ملکیتی و تحویل میں رپٹ نمبری 18مورخہ 16/5/21تھانہ سٹی علی پور درج ہے، نوائے وقت نے خبر چھاپ کرراز افشاء ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کی انکوائری کا حکم دیا  الزامات سچ ثابت ہوئے،اے ایس آئی اصغر پرہار کو فوری طور پر معطل کردیا گیا،اور تھانہ سٹی علی پور میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جہانزیب لغاری کی مدعیت میں ڈی پی او مظفرگڑھ کے احکامات پر مقدمہ نمبر 399/22بجرم 155-C/381-Aدرج کر لیا گیا ہے،تاہم پولیس تھانہ سٹی نے اپنے پیٹی بھائی کو گرفتار مقدمہ درج ہونے کے باوجود نہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن