گوجرانوالہ:پٹرول مزید مہنگا ہونے سے قبل کئی پمپ بند،شہریوں کی لمبی لائنیں

Jul 01, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے قبل ہی پیٹرول پمپس مافیا نے سیل بند کر دی ، جی ٹی روڈاور دیگر علاقوں میں موجود سینکڑوں پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہری ذلیل خوار ہونے لگے ہیں جبکہ شہر کے "اکا دوکا" کھلے پیٹرول پمپوں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں نظر آیا ، طویل قطاروں میں لگ کر گھنٹوں بعد پیٹرول ڈلوانے پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی ہے اور پمپس مافیا سیل روک دیتا ہے اس سے ذلیل عوام ہوتی ہے انہوںنے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور پمپ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

مزیدخبریں