بزنس لیڈر ایس ایم منیر کیلئے کینیڈا میںکوئینز پلاٹینم جوبلی پن اور تعریفی سرٹیفکیٹ

Jul 01, 2022

 کراچی ( کامرس رپورٹر )ممبر آف پارلیمنٹ، مارکھم-یونین ویلی/ پارلیمانی سیکرٹری (وزیر مملکت) حکومت کینیڈا،  ایم پی پال چینگ نے پاکستان کے ممتاز بزنس مین، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر کوکوئینز پلاٹینم جوبلی پن اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش  کیا۔اس موقع پر چیئرمین یو بی جی، کینیڈا چیئر نوید بخاری اور صدر کینیڈا پاکستان بزنس کونسل  سمیر ڈوسل بھی موجود تھے۔ایم پی پال چینگ نے ایس ایم منیر کی پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ اورباہمی رابط کیلئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے  انہیں خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب پاکستان کی بزنس کمیونٹی  اوریونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے رہنمائوں نے سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیرکوممبر آف پارلیمنٹ، مارکھم-یونین ویلی/ پارلیمانی سیکرٹری (وزیر مملکت) حکومت کینیڈاکی جانب سے کوئینز پلاٹینم جوبلی پن اور تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،سیکریٹری جنرل ظفربختاوری،سابق سینئرنائب صدورمظہر علی ناصر،خالدتواب،حنیف گوہر،اختیاربیگ،سابق نائب صدورطارق حلیم، شبنم ظفر،مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز، نوجوان بزنس لیڈر مومن علی ملک نے ایس ایم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر نے نہ صرف پاکستان بلکہ  دنیا بھر میں پاکستان  کانام بلند کیا ہے اورانہیں کینیڈا میں کوئینز پلاٹینم جوبلی پن اور تعریفی سرٹیفکیٹ ملنا بھی پاکستان اور ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے۔ 
ایس ایم منیر

مزیدخبریں