ہالی وڈ فلم ’لٹل مس سن شائن‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں چلے بسے۔رپورٹ کے مطابق ایلن آرکن نے بروکلن کے ایک روسی، جرمن نژاد تارکین وطن جوڑے کے گھر میں جنم لیا بعد ازاںبچپن میں ہی والدین کے ہمراہ لاس اینجلس منتقل ہو گئے۔ایلن آرکن نے بینگٹن کالیج میں داخلہ لیا لیکن بعد میں اپنا میوزک گروپ بنانے کیلئے انہوں نے تعلیم چھوڑ دی۔ ان کا میوزک گروپ طویل عرصہ اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا لیکن 1957 کا ایک ہٹ گانا ’بنانا بوٹ سانگ‘ ان کے کریڈٹ پر ہے۔میوزک گروپ ٹوٹنے کے بعد وہ بطور بانی میمبر سیکنڈ سٹی امپرووائزیشنل ٹروپ سے منسلک ہو گئے اور موسیقی ریکارڈ کرنے لگے لیکن اداکاری کیلئے ان کا جنون برقرار رہا۔ایلن آرکن نے 1963 میں براڈوے سے اپنے ڈیبیو ڈرامہ ’انٹر لافنگ‘ میں بہترین اداکاری پر ٹونی ایوارڈ جبکہ 1968 میں ’لٹل مرڈررز‘ نامی ڈرامہ ڈائریکٹ کرنے پر ڈرامہ ڈیسک ایوارڈ حاصل کیا۔اپنے فلمی ڈیبیو میں ایلن آرکن کو 1966 کی جنگی کامیڈی فلم ’دی رشینز آر کمنگ‘ میں روزانوف کے کردار میں اداکاری کیلئے آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ 1967 میں ’دی ہرٹ از لونلی‘، اور 2012 میں ’آرگو‘ میں اداکاری پر بھی انہیں آسکر نامینیشن کا اعزاز حاصل رہا۔ایلن آرکن کوبہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ایمی ایوارڈ، گولڈن گلوب اور ایس اے جی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔
آسکر ایوارڈ یافتہ نامور اداکار انتقال کر گئے
Jul 01, 2023 | 12:03