فرانس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاک کے بعد چوتھے روز بھی احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہو رہا، ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی ریلیوں کے دوران درجنوں گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں جبکہ متعدد مارکیٹوں کو لوٹ لیا گیا ۔پولیس اب تک سیکڑوں احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرچکی ہے ۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کے قیام کیلئے تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے ، اب تک 45 ہزار اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے اور اگلے چند گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے ۔فرانس کے صدر ایمانیول میکرون نے صورتحال پر قابو پانے کے احکامات جاری کئے ہیں اور سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہرین کی ہزاروں ویڈیوز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔گزشتہ روز پولیس ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے مزید پرتشدد مظاہروں کو روکنے کے لیے انتظامات کیے تھے۔ پولیس کی
فرانس میں پولیس فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، چوتھے روز بھی احتجاج جاری، درجنوں گاڑیاں نذرآتش
Jul 01, 2023 | 12:36