ٹویٹر نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے، ٹویٹر فلائنگ سکول کا اعلان کرتے ہوئے متعدد مختصر کورس پیش کیے ہیں، ابھی تمام کورسزبلکل مفت مہیا کیے جا رہے ہیں۔ان کورسز کو کر کے صارفین پہلے سے بہتر طریقے سے ٹویٹر کواستعمال کرسکیں گے بلکہ ان کورسز کے سرٹیفیکیٹ لیکر دوسروں کو بھی اپنی مہارت سے آگاہ کرتے ہوئے ان کورسز کو سکھا سکیں گے۔اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کرتے ہوئے افراد اچھی خاصی آمدنی کما سکتے ہیں جبکہ ٹویٹر جیسے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو کمپنی کی تشہیر اور بطور سرٹیفائیڈ ٹویٹرماہر کے اپنی آمدنی بھی بڑھا سکیں گے۔کورسز کو چارحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں واٹس ہیپننگ، ارن اے بیج، بزنس کورسز، اور ویڈیو ایڈیٹنگ شامل ہیں۔بزنس کورس کی فہرست خاصی لمبی ہے جن میں کری ایٹو، ای کامرس، انویسٹمنٹ، آپریشنز، پرفارمنس، منصوبہ بندی و پلاننگ اور اسٹریٹجی یا حکمتِ عملی شامل ہیں، مجموعی طور پر بزنس شعبے میں بھی درج بالا کورسزسے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ویڈیو سیریز میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ کس طرح اچھی ویڈیو بنا کے اپنے کام کو دنیا کو دیکھایا جا سکتا ہے، ان میں پروسیریز، پراڈکٹ ٹیوٹوریئلز، ٹیوٹرپر صارفین بڑھانے، کانٹینٹ اسٹریٹجی اور منصوبہ بندی اور نیو آڈیئنس وغیرہ شامل ہیں۔اکاؤنٹ بنانے کے لیے twitterflightschool.com پرجانا ہو گا۔