پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام اباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق 42 سویلین قیدی اور 266 ماہی گیروں سمیت پاکستان میں بھارت کے مجموعی طور پر 308 قیدی موجود ہیں۔بھاعت نے بھی بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔ فہرست کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 417 پاکستانی قید ہیں۔ بھارتی جیلوں میں قید 417 قیدیوں میں 343 شہری قیدی اور 74 ماہی گیر شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت پر سزا پوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے، جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے۔