روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا

Jul 01, 2023 | 22:50

ویب ڈیسک

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحیٰ کے دن قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد داغستان میں ایک مسجد کا دورہ کیا اور قرآن پاک کو سینے سے لگائے رکھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے اگر اس طرح کا اقدام روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی۔

مزیدخبریں