گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس کا انعقاد، چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 24ویں پلرا بورڈ اجلاس کی منظوری دی گئی۔پلرا اپوئنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
گوجرانوالہ:چیئر مین پنجاب لینڈریکارڈز کی زیر صدارت اجلاس
Jul 01, 2024