لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی انتشار سے معیشت تباہی ہو چکی ہے حکومت اور سیاستدان ہوش کے ناخن لیں عوام پر ناجائز ٹیکسوں کا بوجھ ختم کیا جائے عالم اسلام کے مسائل کا حل مضبوط اتحاد میں ہی ہے۔گذشتہ روز جماعتی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام بے روزگاری اور بھوک وافلاس کا شکار ہو چکے ملکی معیشت حکومت اور سیاستدانوں کے انتشار کی وجہ سے تباہ ہوچکی عوام کی نظر میں دونوں معاشی تباہی کے ذمے دار ہیں ایسے وقت میں حکومت اور سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں ووٹ عوام اپنے ملک میں مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل کے لئے دیتے ہیں جیسے حکومت بنتی ہے یہ لوگ اپنے عوام پر ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کرکے انکو خود کشیوں پر مجبور کر دیتے ہیں جو بہت بڑی زیادتی ہے۔
سیاسی انتشار سے ملکی معیشت تباہی ہو چکی ہے: حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی
Jul 01, 2024