کوہلی کے بعد روہت شرما ، جڈیجہ کا بھی ٹی20انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

Jul 01, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کو ٹی20 کا عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں آسکتا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف ویرات کوہلی کا نہیں بلکہ یہ میرا بھی آخری ٹی20انٹرنیشنل میچ تھا۔میں نے بھارت کیلئے اسی فارمیٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے اب تک بہت انجوائے کیا ہے۔صرف اسی لمحے کا انتظار کررہا تھا کہ ٹرافی جیت کر خدا حافظ کرو۔جبکہ رویندر جڈیجا نے بھی ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تقلید کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تاہم وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔جڈیجا نے 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 41 اننگز میں 515 رنز بنائے جس میں سے 17 میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں