شیخوپورہ:پولیس کا مبینہ ناروا رویہ،مقتولہ کے والدین سراپا احتجاج

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کے علاقہ شیش محل گلی نمبر4 میںڈیڑھ ماہ قبل قتل ہونیوالی ثمینہ کے والدین صدر پولیس کی طرف سے ناروا سلوک ، بدتمیزی ، مقدمہ پر اثر اندا ز ہونے کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور پریس کلب شیخوپورہ میں کمسن بچے رو رو کر اپنی والدہ کو یاد کرتے رہے ،یہاں پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مقتولہ ثمینہ بی بی کے والد محمداقبال نے الزام عائد کیا کہ صدر پولیس نے ملزم یعقوب کو گرفتار کرکے جوڈیشل کردیا مگر اب تفتیشی آفیسر مقتولہ کے والدین محمد اقبال وغیرہ کو صلح کیلئے مجبور اور ملزم کے بہن ،بھائیوں کیساتھ ملنے کا اصرار کرنے لگا۔

ای پیپر دی نیشن