شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئرنائب صدر چودھری خالق عزیز ورک نے کہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے نیشنل گرڈ بند کرنے کی دھمکی وفاق کا شیرازہ بکھیرنے کی سوچ کی عکاسی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔علی امین گنڈا پور کو جذباتی بیانات دینے سے پہلے اپنے عہدہ کی اہمیت کااحساس ضرور رکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی ایک طرف پرامن سیاسی جماعت ہونے کاشور مچا رہی ہے اور حب الوطنی کی دعویدار ہے تو دوسری طرف اس کی قیادت نا عا قبت اندیش بیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے جوقابل قبول نہیں۔