شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق صدر بار رانا زاہد محمود خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگا ن کی طرف سے پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی کی قرار داد کے بعد حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔وزیراعظم سمیت وزراء کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، اقلیت کو اکثریت پر مسلط کیا گیا ہے ۔ بجلی کے بلوں میں بے شمار ٹیکس لگائے گئے ہیں آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرکے کیپسٹی چارجز کے نام پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
وزیراعظم سمیت وزراء کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں:رانا زاہد محمود
Jul 01, 2024