شیخوپورہ:نوجوان کے مبینہ قاتلوں نے لواحقین کی زندگی اجیرن بنا دی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ گاؤں پکا ڈیرہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے22سالہ نوجوان صابر حسین کے مبینہ قاتلوں نے متاثرہ خاندان کی زندگیاں اجیرن بنادیں، مظلوم گھرانے کے مکانوں پر قبضہ کرلیا اور مقتول کی بے آسرا بیوہ ماں کو بھی دھکے کھانے پر مجبور کردیا، پولیس نے مبینہ طور پربا اثر ملزموں سے ساز باز ہوکر متاثرہ فیملی کی فون کالز تک سننا ترک کردیں ملزمان نے مقتول کے رشتہ داروں کو بھی عاجز کرکے رکھ دیاعزیز و اقارب کا گھروں سے نکلنا محال کردیا ان کی رہائشگاہوں کو جانے والے راستوں پر ڈیرے جمالئے۔

ای پیپر دی نیشن