دہشت گردی سے بڑا جرم منشیات فروشی ہے:ملک طارق عزیز

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ دہشت گردی سے بڑا جرم منشیات فروشی ہے۔ شیخوپورہ منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے اب تو قریبی دیہاتوں ڈیروں پر منشیات فروشی کی جارہی ہے جبکہ پولیس اورکاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ خانہ پوری کرنے کیلئے منشیات فروشوں کے چندکارندوں کو پکڑ کر معمولی منشیات ڈال کرمقدمات ڈالے جاتے ہیں جو فوری ضمانت ہونے پررہاہو جاتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن