شیخوپورہ(عظیم علی شیخ+امجد علی سلطانی سے) رجسٹری برانچ میں جاری کرپشن کاسلسلہ تھم نہ سکا،ڈی سی آفس کے بغل میں واقع رجسٹری برانچ میں شہریوں کو رجسٹریوں کے انتقالات کے تمام مراحل میں بھاری رشوت اد اکرناپڑی رہی ہے۔عملہ نے فائل آگے بڑھانے کے ریٹ مقرررکھے ہیں اورکلرک تحصیلدارکا فرنٹ مین بن کر رشوت وصول کررہا ہے جس کی محکمانہ تعیناتی شعبہ صحت میں ہے مگر وہ اپنے اثر ر سوخ کا استعمال کرکے رجسٹری برانچ میں تعینات ہے جبکہ محکمہ صحت میں ملازمین کی کمی ہے جس کے باوجود ہمایوں طور کو محکمہ صحت میں ڈیوٹی کرنے کا پابند نہیں بنایا جارہا۔
شیخوپورہ:رجسٹری برانچ میں جاری کرپشن کا سلسلہ تھم نہ سکا
Jul 01, 2024