مون سون بروقت امداد، انتظامات کیلئے ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم  

حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امداد اور انتظامات کے لیے میونسپل کمیٹیوں میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ۔عوام الناس اپنی شکایات و مسائل ہیلپ لائن نمبر 1334 یا متعلقہ میونسپل کمیٹی کے دفتری نمبر پر رابطہ کر سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کی ہدایت پر حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، جلا لپور بھٹیاں اور سکھیکی کی میونسپل کمیٹیوں میں مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ جہاں ایم سی کے ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں تمام چھوٹے بڑے نالوں اور سیورج لائنوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کروایا جائے تاکہ کسی بھی علاقہ میں مون سون بارشوں کے دوران پانی جمع نہ ہو اور کسی بھی گلی محلے میں نکاسی آب کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمبٹنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریسکیو 1122، صحت، لائیو سٹاک اور دیگر تمام متعلقہ محکمے اپنے پیشگی انتظامات مکمل کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن