پنڈی بھٹیاں:قیام امن انتظامات ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس 

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور دیگر ضروری انتظامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس منعقدہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کی۔اجلاس میںمیونسپل کمیٹیوں، واپڈا، سوئی گیس، سول ڈیفنس، پی ٹی سی ایل  سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل تمام محکمے اپنی پیشگی تیاریاں اور ضروری انتظامات کو یقینی بنائیں۔ میونسپل کمیٹیوں کے افسران محر م الحرام کے جلوسوں کی گز رگاہوں پر قائم تجاوزات ختم کر وائیں اور چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی ضروری مرمت کا کام ہر صورت میں قبل از وقت مکمل ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ واپڈا کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی تمام گزرگاہوں پر بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو مناسب طریقے سے ٹھیک کرنے کا بند و بست کیا جائے۔اجلاس میں محکمہ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جائینگے۔ اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائینگے،جلوسوں اور مجالس کی گزرگاہوں اور مقامات کو مکمل طور پر سیل بھی کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن