حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 2825ملین کی لاگت سے مکمل ہونے والی پنڈی بھٹیاں ، جلالپور ، حافظ آباد روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی فراہمی ،صفائی ستھرائی ، تعمیراتی کام اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ
Jul 01, 2024