حافظ آباد+ پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ آباد حمد اللہ کی ہدایت پر مختلف ویگن و بس اڈوں پر گرمی سے بچائو اور مسافروں کو ٹھنڈے میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کے خصوصی احکامات کے پیش نظر تمام ویگن و بس ا ڈوں کی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں اپنے تمام اڈوں پر مسافروں کے لیے ٹھنڈے میٹھے پانی، سایہ دار جگہ ، پنکھوں اور ویٹنگ ایریا کا خصوصی طور پر بندو بست کیا جائے تا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔