گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیف آفیسر ہیلتھ کی خالی سیٹ پر 6ماہ سے تعیناتی نہ ہوسکی ، تعیناتی نہ ہونے سے نظام صحت مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل پنجاب حکومت نے چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر صوفیہ کو تبدیل کر دیا گیا تھا ،ڈاکٹر صوفیہ کے تبادلے کے بعد ڈی ایچ او ڈاکٹر معیز کو اضافی چارج سونپ دیا گیا تھا تاہم دو عہدوں پر فرائض سر انجام دینے سے ٹی ایچ کیوز ، بی ایچ یوز ، آر آئی سیز اور ڈسپنسریوں سمیت محکمہ صحت کا دیگر نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، 6ماہ گزرنے کے باوجود چیف آفیسر کی خالی سیٹ پر تعیناتی نہ ہونے سے محکمہ صحت کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔