نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر ان ایکشن، پلاسٹک بیگز کے استعمال اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کو جرمانے، غیر قانونی آئل ایجنسی سیل تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تتلے عالی میں پلاسٹک بیگز پر پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ کا وزٹ کیا اور خلاف ورزی پر دکاندار کو کو 18 ہزار روپے جرمانہ کیا ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر بیکری مالک کو نقد جرمانہ کیا جبکہ ایک غیر قانونی آئل ایجنسی کو سیل کر دیا ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت اور نوشہرہ ورکاں تتلے عالی روڈ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور وہاں استعمال ہونے والا میٹریل چیک کیا سستی روٹی کی فروخت اور پنجاب میرج ایکٹ پر عملدرآمد چیک کرنے کے لئے مختلف ہوٹلوں اور شادی ہالوں پر چھاپے مارے اس موقع پر انہوں نے کہا حکومتی وژن کے مطابق عوام کو سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
نوشہرہ ورکاں :اسسٹنٹ کمشنرکا تتلے عالی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ
Jul 01, 2024