حافظ آباد:واٹر ٹینکی کی بجلی کاٹرانسفارجلنے سے شہری پانی کو ترس گئے 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)  شہر کے جناح ہال کے لان میں لگی سب سے بڑی واٹر ٹینکی کا بجلی کاٹرانسفارجل جانے سے شہری گذشتہ ایک ہفتہ سے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ شہریوںنے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہر ٹرانسفارمر جلنے سے شہر کا سب سے بڑا فلٹریشن پلانٹ بھی بند پڑا ہے اور لوگ  اس شدید گرمی وحبس میں صاف پانی سے محروم ہوکر بددعائیں دے رہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے واٹر ٹینک اور فلٹریشن پلانٹ کی بجلی بحال کی جائے ۔دوسری جانب گیپکو زرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ کروڑوں روپے کے بلز واجب الاداء ہیں جو ادانہیںکئے جارہے ۔اس لئے وہ نیاٹرانسفارمر نہیں لگارہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کمیٹی شہریوں کے لئے عرصہ دراز سے ایک سفید ہاتھی بنی ہوئی جسے اسکے افسران اور اہلکاران دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ عوام بے بسی میں مبتلا ہوکر انہیں کوس رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن