لاہور(نامہ نگار)سابق ممبرپنجاب بارکونسل، سنیئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری عبداللطیف ہنجرا کے سسر ،محمد احمد ہنجرا کے ناناسرداراخترعلی ڈوگر ایڈووکیٹ انتقال کرگئے۔ نمازجنازہ سبزہ زار میں اداکی گئی جس میں وکلاء، ججز،سول افسروں ،صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افرادکی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ دریں اثناء چودھری حق نواز تارڑ نمبردار، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارشیخوپورہ چودھری غلام مرتضٰی ورک، چودھری شکیل انورورک ایڈووکیٹ ،سابق جائنٹ شیخوپورہ بارمحمدعالمگیر تارڑ،محمدشریف سندھو ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ ایڈووکیٹ، سجاد احمد گجراوردیگر وکلاء نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری عبداللطیف ہنجرا کے سسرانتقال کرگئے
Jul 01, 2024