لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے گزشتہ روز انارکلی،قلعہ گجر سنگھ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے گرجا گھروں کا دورہ کیا۔انہوں نے مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیااورڈیوٹی پر موجود جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ گرجا گھروں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ سپروائزری افسران حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔گرجا گھروں کی سکیورٹی پر تعینات جوان گردونواح کڑی نظر رکھیں۔