فیروزوالہ( نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہر علاقے کی شاپس ، یوٹیلیٹی سٹورز ، دکانوں، ہوٹلز اور تندوروں پر نان و روٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد اور پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے فیلڈ میں متحرک ، ابتک 24 ہزار 611 دکانوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران 2 ہزار 94 دکانداروں کو 43 لاکھ 50 ہزار 200 روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔