لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن،سٹاپ لائن بدستور سرفہرست ہیں۔ گذشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں 92 ہزار 285 خلاف ورزیاں نوٹ کیں گئیں۔ 11 ہزار شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی۔ 8ہزار 342 گاڑیوں نے اوورسپیڈنگ جبکہ 26 سو شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔64 ہزار 846 شہریوں نے لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کی۔ لین لائن، زیبراکرسنگ، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ای چالان کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں میں ای چالان بجھوائے جارہے ہیں۔رواں سال کے دوران 7 لاکھ 90 ہزار وہیکلز کو لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹس دئیے گئے۔ منظم ٹریفک کے حصول کیلئے لین لائن ڈسپلن انتہائی ضروری ہے۔سڑکوں پر لین لائن اور روڈ مارکنگ کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن،سٹاپ لائن سرفہرست :سی ٹی او
Jul 01, 2024